’جان نکل جاتی تھی‘ اکشے کمار کو کس چیز نے پریشان کیے رکھا؟

 ’جان نکل جاتی تھی‘ اکشے کمار کو کس چیز نے پریشان کیے رکھا؟

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو پچھے دنوں کچھ ایسی صورت حال کا سامنا رہا جن کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ’میری جان ہی نکل جاتی تھی۔‘

این ڈی ٹی وی کے مطابق اکشے کمار،  جن کی کچھ عرصہ قبل ہی فلم بچن پانڈے ریلیز ہوئی ہے، نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ چونکہ اس فلم میں ان کا کردار ماضی کی فلموں سے ہٹ کر رہے اس لیے انہیں ایک خاص گیٹ میں ڈھالا جاتا جس میں باقی باتیں تو اپنی جگہ لیکن ایک مرحلہ ایسا ہوتا تھا جس سے ڈر لگتا تھا۔

اکشے کمار نے بتایا کہ پہلے روز لینز فکس کرنے میں 15 منٹ لگے، بعد میں دو تین منٹ ہی لگتے تھے لیکن وہ اس کے بعد کے مرحلے مشکل ہوتے تھے۔

بچن پانڈے 2014 میں بننے والی تامل فلم ویرام کا ری میک ہے۔ فل میں اکشے کمار نے گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، اس میں کریتی سینان اور ارشد وارثی نے بھی کردار نبھائے ہیں۔ بچن پانڈے 18 مارچ کو ریلیز ہوئی اور اس کے بارے میں ملے جلے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔

0 Comments