نیند پر براہِ راست اثرانداز ہونے والی اشیا کون سی ہیں؟

 نیند پر براہِ راست اثرانداز ہونے والی اشیا کون سی ہیں؟


رات پریشاں ہو نہ ہو، ستاروں کو سو جانے کی ’ہدایت‘ کی جائے یا پھر ان کو گننے کا بندوبست کیا جائے تاہم مجموعی طور پر نیند کا نہ آنا ہی ایک ناخوشگوار تجربہ، وہ بھی ایسی صورت میں جب اگلی صبح جلدی اٹھنا ہو۔

ایسے میں اگر آپ کو کوئی یہ بتا دے کہ بغیر کسی گولی کے اگر خاص کھانے کی چیزیں اس تجربے کو ’خوشگوار‘ بنا سکتی ہیں تو یقیناً اچھا لگے گا، بشرطیکہ ان اشیا کی فہرست بھی نظر بھی رہے جو بے خوابی کی طرف دھکیلتی ہیں۔

عرب ویب سائٹ ’سبق‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کون سی چیزیں کھانے سے نیند ختم ہو جائے گی اور کون سے پھل کھانے سے کسی پکے ہوئے پھل کی طرح جھولی میں آن گرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ماہر غذائیات روزی ملن بتاتی ہیں کہ کچھ اشیا تو سونے سے قبل قطعاً نہیں لینی چاہییں، تاہم اگر سونے کی جلدی نہ ہو اور صبح کوئی ضروری کام بھی نہ ہو تو پھر کھائی یا پی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سب سے پہلی چیز کافی ہے، کافی کا ایک کپ پینے کے بعد خون میں کیفین کی مقدار برقرار رہنے کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے تک ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ نے رات نو بجے کافی پی لی تو چار سے پانچ گھنٹے کیفین آپ کے خون میں موجود رہے گی اور ساتھ ہی آپ کو چُٹکیاں بھی کاٹتی رہیں گی یعنی نہیں آنے دے گی۔

اس لیے اگر سونے کا پروگرام بن رہا ہے تو کافی سے بچنے کی کوشش کریں۔

0 Comments