مسوڑوں سے خون آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟
مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت بچوں اور بڑوں میں عام پائی جاتی ہے جس کی وجہ جنجیوائٹس یا مسوڑوں کی سوزش بھی ہوسکتی ہے۔
این ڈی ٹی وی انڈیا کے مطابق مسوڑوں سے خون آنے کی ایک وجہ سخت ٹوتھ برش کا استعمال یا کوئی سخت چیز کھانا بھی ہوسکتا ہے۔
تاہم ضروری نہیں کہ مسوڑوں کی کسی بیماری کی وجہ سے ہی ان سے خون نکل رہا ہو لیکن اگر یہ صورت حال مسلسل رہے تو پھر اس کا علاج کروانا ضروری ہے۔
اگر برش تبدیل کرنے یا صحت سے جڑے دیگر اقدامات کرنے سے بھی مسوڑوں سے خون نکلنا نہیں بند ہو رہا تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ مسوڑوں سے خون نکلنا لوکیمیا یا بلڈ کینسر کی بھی علامت ہوسکتا ہے۔
کرونک لوکیمیا کی ابتدائی علامتیں اس قدر معمولی ہوسکتی ہیں کہ شاید نظرانداز ہو جائیں، لیکن جو افراد بلڈ کینسر کی ’ایکیوٹ مائیلائڈ لوکیمیا‘ نامی قسم میں مبتلا ہیں ان کے مسوڑوں میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے اور برش کرنے سے بھی خون نکلتا ہے۔
ایکیوٹ مائیلائڈ لوکیمیا اتنی تیزی سے بڑھتا ہے کہ اس کا شکار افراد میں غیر معمولی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔، لیکن بلڈ کینسر کی ان دونوں اقسام میں مسوڑوں سے خون آنا اس بیماری کا شکار ہونے کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔
بلڈ کینسر کی علامات میں مسوڑوں کی سوزش کے علاوہ زبان اور گال کے اندرونی حصوں پر زخم یا دانت کے سائز میں ممکنہ تبدیلی بھی شامل ہے۔
بچوں میں مسوڑوں سے خون آنا یا سوزش کی ایک وجہ خون میں پلیٹلیٹس کی کم بھی ہوسکتی ہے۔
0 Comments